CPEC

چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

کراچی جدت ویب ڈیسک ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر لیا ہے۔ چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے گزشتہ روز پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر âرáخالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیا جسکے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے جہاں نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین ملک ہے جہاں منافع کی شرح دیگر بہت سے ممالک سے بہتر ہے جبکہ عوام اور سرکاری حکام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں میڈیا میں جو کچھ آتا ہے وہ درست نہیں اور اسکا ادراک اسی وقت ہو سکتا ہے جب کوئی اس ملک کا دورہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کی دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.