Coronavirus in Pakistan Cases
Coronavirus in Pakistan Cases

پاکستان میں کورونا سے مزید 113 انتقال، تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی

کراچی: پاکستان میں کورونا سے مزید 113 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4414 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45075 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 113 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18070ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 29933 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89661 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5193 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22202 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.