Coronavirus in Hyderabad Pakistan Cases
Coronavirus in Hyderabad Pakistan Cases

حیدرآباد میں برطانوی قسم کے خطرناک کورونا وائرس کی تصدیق

حیدرآباد: جدت ویب ڈیسک: کورونا وبا کی تیسری لہر کے 40 فیصد کیسز میں حیدرآباد میں برطانوی قسم کے وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور فزیشن ڈاکٹر بیکا رام کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں کورونا سے شرح اموات میں اضافے کی وجہ کورونا کے یوکے ویرینٹ کی موجودگی ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر بیکا رام کے مطابق حیدر آباد میں برازیل یا افریقا کے وائرس کی تحقیقات کے لیے ٹیسٹ کیے جا ر ہے ہیں، شہری احتیاط کریں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 3 روز کے دوران کورونا وائرس کے 9 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.