Coronavirus Cases Increase in India
Coronavirus Cases Increase in India

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہرشدت اختیار کر گئی

نئی دہلی /گجرات: جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا، گجرات اور پنجاب میں بھی رات کا کرفیو نافذ اور مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کم پڑنے پر کچھ ویکسی نیشن سینٹر بند کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے پر گجرات کے 20 شہروں اور پنجاب بھر میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔مہاراشٹر سمیت 8 ریاستوں میں 80 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق حالیہ لہرسے15 سے 44 سال کے عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے زیادہ تر اموات 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئی ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ نجی کاروں میں تنہا سفر کرنے والوں کو بھی ماسک لازمی لگانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.