Corona Vaccination in the World Injection
Corona Vaccination in the World Injection

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دئیے گئے

نیویارک جدت ویب ڈیسک:دنیا بھر میں کروناوائرس کی ویکسینوں کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دیے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے صرف چارماہ قبل کووِڈ-19 کی پہلی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

اس کے بعد مختلف ملکوں نے ویکسینوں کا عام استعمال شروع کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا میں اتنی زیادہ تعداد میں ویکسینیں لگانے کے باوجود ابھی تک ان کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور عالمی وبا کے مقابلے میں اس کی تقسیم کے عمل میں عدم مساوات کا چلن ہے۔

اب تک امیرممالک میں تو ویکسین عام دستیاب ہے لیکن غریب ممالک کی آبادی کی پہنچ سے دورہے۔27 اپریل تک ایک ارب 6 کروڑ خوراکیں 57 کروڑ افراد کو لگائی جاچکی تھیں۔

یہ تعداد دنیا کی کل سات ارب 79 کروڑآبادی کا 73 فی صد ہے۔اس وقت دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی ویکسین کی روزانہ ایک کروڑ 85 لاکھ خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.