Corona Cases in Pakistan
Corona Cases in Pakistan

کورونا نے مزید 118 زندگیوں کا خاتمہ کردیا، 3785 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:کورونا کی وبا کی تیسری لہر اپنی پوری شدت سے ملک میں اپنے وار کررہی ہے اور اس نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 785 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد8 لاکھ 58 ہزار25 ہو گئی، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ میں لاکھ 91 ہزار 668، بلوچستان 23 ہزار 324، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، اسلام آباد میں 77 ہزار 974، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 588، اسلام ا?باد میں 708، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں 247 اور ا?زاد کشمیر میں کورونا کے 507 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.