ایشوریہ رائے نے کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جانیے

جدت ویب ڈیسک :ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم،، ‘دیوداس، اور ‘گزارش میں کام کرچکی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.