وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ،مبارکباد

جدت ویب ڈیسک ::وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات۔تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری مختلف ملکی امور زیر بحث آئےآرمی چیف نے عمران خان کو مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی آرمی چیف کو حج کی مبارکباد دی   ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے، نئی حکومت بننے اور عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے بعد دونوں اہم ترین شخصیات کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.