کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری،بڑی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز اکتوبر سےہوگا

کراچی جدت یب ڈیسک :کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس مین گروپ کے 20 سالہ کامیاب اقتدار اور تجارتی شعبے کی خدمات پر خصوصی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلاتفریق خدمت کی وجہ سے ہی بزنس مین گروپ کو مسلسل کامیابی ملی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسر عطا ملک کا کہنا تھا کہمیگا سٹی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔ سربراہ بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے اسحاق ڈار ہمارے سوالات پر ناراض ہوگئے تھے، پھر وہ یہاں نہیں آئے ، انہیں خوشامد زیادہ پسند ہے۔ تقریب میں چیمبر کے سابق صدور اور سندھ کابینہ کے اراکین کو ایوارڈ دیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے عالمی بینک کے کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.