وزیراعلیٰ سندھ کی خواجہ اظہار سے ملاقات، آپ پر حملے کا حساب ضرور لوں گا ، مراد علی شاہ

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ حج سے واپسی کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر خواجہ اظہار اور ایم کیوایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے ان کاا ستقبال کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر حملے کی اطلاع مکہ میں ہی مل گئی تھی ۔اللہ پاک نے آپ پر کرم کیاہے آپ محفوظ رہے ۔ مجرموں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔سیکورٹی صورتحال کو مزید مضبوط کریں گے۔آپ پر حملے کا حساب ضرور لوں گا ۔ملزمان کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے ۔واقعے کی خود نگرانی کرونگا ۔یہ قومی مسئلہ ہے سب نے مل کر حل ڈھونڈا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.