کیاتماشہ لگا رکھا ہے ؟ جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن کے تبادلے کا نوٹس لے لیا.

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن کے تبادلے کا نوٹس لے لیا.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آرپی او ساہیوال اورمتعلقہ ڈی پی او کو کل ساڑھے نو بجے طلب کر لیا.
ساتھ ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجا ب پولیس کے حکام سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے.
اپوزیشن پارٹیوں‌کا الزام ہے کہ 23 اگست کو خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے پر ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا. واقعے کے بعد آر پی او اور ڈی پی او پر مبینہ طور پر معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ان کے انکار کرنے پر ڈی پی او کا تبادلہ کردیا گیا.حکومت پنجاب کا موقف ہے کہ آر پی او اور ڈی پی او کو طلب کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اس معاملے پر غفلت میں تبادلہ کیا گیا.
کل صبح ساڑھے 9 بجے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.