چولستان بنی سنوری گاڑیوں سے سج گیا جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ شروع

جدت ویب ڈیسک ::چولستان بنی سنوری اور ہارن بجاتی خوبصورت گاڑیوں سے سج گیا ۔ بہاولپور میں تیرھویں چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا چولستان جیپ ریلی میں ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی سب کو پیچھے چھوڑ جانے کا عزم رکھتی ہے سٹاک اور موڈی فائیڈ کیٹگریز کی ایک سو سے زائد گاڑیاں مجوعی طور پر چار سو پچپن کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی جبکہ ریس کا اختتام اٹھارہ فروری کو قلعہ ڈراوڑ پہنچ کر ہو گا ۔ جیپ ریلی کے دوسرے روز اسٹاک کیٹگری میں ساٹھ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں اور دو سو چالیس کلومیٹر کے پہلے راؤنڈ کے لئے فلیگ آف جاری کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.