سپریم کورٹ نے اجینوموتو کی فروخت پر پابندی عائد کردی

جدت ویب ڈیسک ::سپریم کورٹ نے چائنیز کھانوں کا لازمی جز تصور کیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چائنیز نمک (اجینو موتو) اور استعمال شدہ تیل کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ چائنیز سالٹ صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سندھ اور پنجاب میں پہلے ہی اجینوموتو پر پابندی عائد کی جاچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.