Chinese President Xi Jinping
Chinese President Xi Jinping

صدر شی جن پنگ امریکی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے، چین

بیجنگ جدت ویب ڈیسک:چینی وزارتِ خارجہ نے کہاہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.