چین کی شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت

xبیجنگ جدت ویب ڈیسک چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ پابندیوں اور دباو کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت اور مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئیے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں رونما ہونے والی حالیہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ضروری اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں اور دباوکے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت اور مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئیے۔ واضح رہے کہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا سفارتی اور اقتصادی اتحادی ہے اور اْس کا خیال ہے کہ محض شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے سے بحران کی کیفیت میں کمی نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.