بیجنگ میں اسکولوں کے ننھے بچوں کو ڈرگز انجکشن لگانے کا انکشاف

بیجنگ جدت ویب ڈیسک :: چین کے اسکول میں ننھے بچوں کو سلانے کے لیے منشیات کے انجکشن لگانے کے انکشاف کے بعد والدین اور حکام میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے معروف پرائیویٹ تعلیمی ادارے (آر وائے بی ایجوکیشن) کی ایک شاخ میں بچوں کوتدریس کے دوران خاموش کرانے اور سلانے کے لیے نشہ آور ادویات کھلانے اور منشیات کے انجکشن لگائے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔مذکورہ برانچ میں نرسری کے کم سن بچوں کے بازوؤں پر انجکشن کی سوئی کے نشانات واضح ہیں اور والدین کا کہنا ہے کہ اسکول سے گھر واپس آنے پر اپنے بچوں کے جسم پرسوئی کے نشانات دیکھ کروہ چونک گئے اور معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے اسکول کا رخ کیا جہاں سے نشہ آور ادویات اور منشیات سے بھرے انجکشن کی موجودگی نے انہیں ہلا کررکھ دیا۔دوسری جانب آر وائے بی ایجوکیشن کمپنی نے اسکول میں بچوں کو منشیات دینے پر معافی مانگتے ہوئے تین اساتذہ کو معطل کردیا ہے اور معاملے سے متعلق پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.