اب تنگ کرکے دکھاؤ،چین میں پہلی سائبرعدالت کا افتتاح کردیا گیا

بیجنگ جدت ویب ڈیسک :: چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو میں قائم کی جانے والی یہ سائبر عدالت انٹرنیٹ سے متعلق شکایات اور مقدمات پر ویڈیو چیٹ کے ذریعے سماعت منعقد کرے گی۔جس میں انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات اور شکایات کو آن لائن سماعتوں کے بعد نمٹا دیا جائے گا۔سائبر عدالت کے چیف جسٹس ڈو قائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عدالت انٹرنیٹ کی وجہ سے سامنے آنے والی مختلف شکایتوں اور مسئلوں کے لیے نہایت مؤثر حل فراہم کرسکے گی۔ان کے مطابق یہ سائبر عدالت اب مختلف شکایات کو بھی ایسے ہی حل کرے گی جیسے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے۔یہ عدالت کاپی رائٹس سے متعلق قوانین، آن لائن تجارتی تنازعے، اور آن لائن خریداروں کی شکایات پر کارروائی کرے گی۔یاد رہے کہ چین میں اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد 73 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ ملک میں اس وقت ای کامرس اور آن لائن تجارت بھی عروج پر ہےویڈیو چیٹ کی سماعت پر تمام فریقین گھر بیٹھے اپنا مؤقف پیش کرسکیں گے اور انصاف حاصل کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.