Chief Justice of Pakistan

سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا‘چیف جسٹس

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا  معاملہ کسی اور جگہ زیر التوا ہے تو بھی عدالت کو غور سے نہیں روکا جاسکتا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ریفرنس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے، سپریم کورٹ کی سماعت سے جہانگیرترین کے حقوق متاثر ہوں گے، ہم وہ ریفرنس واپس لے سکتے ہیں۔جہانگیر ترین کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا، اگر معاملہ کسی اور جگہ زیر التوا ہے تو بھی عدالت کو غور سے نہیں روکا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.