چیف جسٹس ثاقب نثار کا اشتہاری بورڈزفوری اتارنے کا حکم

لاہور : جدت ویب ڈیسک ::چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں اشتہاری بورڈز فوری اتارنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بورڈزنہ اتارے گئے تو ہم عملدرآمد بینچ تشکیل دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اشتہاری بورڈز کی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے لاہور میں اشتہاری بورڈز فوری اتارنے کا حکم دیتے ہوئے کہا اشتہاری بورڈخود ہی اتارلیں اچھا ہوگا، بورڈز نہ اتارے گئے تو ہم عملدرآمد بینچ تشکیل دیتے ہیں۔سپریم کورٹ رجسٹری نے ڈی جی پی ایچ اے کو بھی نوٹس جاری کردیا۔۔عدالتی حکم پر لارڈ میئر کرنل(ر)مبشرجاوید عدالت میں پیش ہوئے ، لارڈمیئرلاہور نے کہا میں اس لئے خاموش تھا کہ انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہو جائے، میرا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، اب دوسری سیاسی جماعت اقتدار میں ہے۔چیف جسٹس نےکہا کہ یہ عوامی عہدہ ہے، اس عہدے کا کسی سیاست سے تعلق نہیں، جس پر میئرمبشر کا کہنا تھا انتظامی افسران کوہدایت کی جائے، میرے ساتھ تعاون کریں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کی اپنی حکومت تھی اس معاملے کوعوامی مفاد میں دیکھیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور کو صاف رکھنا لارڈ میئر کی ذمہ داری ہے، بڑے بڑے بل بورڈ کس قانون کے تحت لگائے گئے، کینٹ ایریا سمیت لاہور بھر سے قدآور بل بورڈ ہٹائیں، ہم نے کراچی سے بل بورڈ ہٹانے کا واضح حکم جاری کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.