چیف جسٹس پاکستان کاکراچی جناح اسپتال کااچانک دورہ،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی جدت ویب ڈیسک ::چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سیمی  جمالی آپ کے جناح اسپتال سے بدبو کیوں آ رہی ہے؟ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جناح اسپتال میں صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں، ذرئع کے مطابق چیف جسٹس کا اچانک دورہ ہوتے ہی انتظامیہ کی پول کھل گئی ، بد بو آنے کی وجہ سےچیف جسٹس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئےشرجیل میمن کے اسپتال میں زیر علاج ہونے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا اور شرجیل میمن کو جیل بھجوا دیا ۔ چیف جسٹس اچانک کراچی کے جناح اسپتال پہنچ گئے اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس دوران غفلت کی نیند سوئی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے اور سماعت کا آغاز کیا ۔ آئی جی جیل نے بتایا کہ شرجیل میمن کو ڈاکڑز کی سفارش پر اسپتال منتقل کیا گیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کورٹ نے جیل میں علاج کا کہا تھا، اسپتال کیوں منتقل کیا۔ ؟ ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خود ساختہ میڈیکل بورڈ بنایا گیا، ہم دیکھیں گے شرجیل کیس کو کس طرح پنجاب بھیجا جائے ۔ عدالتی حکم پر شرجیل میمن کو فوری طور پر جناح اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.