بھارت نےآبی دہشت گردی بھی شروع کردی

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے پر خوفزدہ بھارت پاکستان مخالف سازشوں سے باز نہ آیا زمینی جارحیت کے بعد بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور ، آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک لیا، ہیڈمرالہ پرپانی کی آمد اٹھارہ ہزارآٹھ سو رہ گئی۔بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک لیا۔ہیڈمرالہ سے نکلنے والی راوی لنک کینال کی کئی روز سے بندش کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کوپانی کی قلت کا سامنا ہے، ہیڈمرالہ سے نکلنے والی اپرچناب کینال کو چودہ ہزار آٹھ سو ساٹھ کیوسک پانی دیا جارہا ہے۔کمی جاری رہی تو اپرچناب کینال کوپانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کا پانی روکے جانے پر بھارت کے خلاف حکومت کو عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنا چاہیئے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.