نیک نیتی سے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی آیا ہوں ، چودھری شجاعت

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کراچی پہنچ گئے ، کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا ہے کہ غوث علی شاہ ، پیر پگارہ اور دیگر لیگی رہنماؤں سے بات ہوگی ، تمام مسلم لیگ متحد ہونی چاہئیں نیک نیتی سے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی آیا ہوں ۔ لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ پرویز مشرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.