پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پارٹنرہیں،برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی چوہدری سرورسے ملاقات

لاہور جدت ویب ڈیسک ::: نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پارٹنرہیں۔

Thomas Drew
تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت مختلف ایشوز پرگفتگو کی۔
برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے چوہدری سرورکو برطانیہ کے تعاون سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نامزد گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفرمیں پارٹنرہیں، تعلیم، صحت ودیگرشعبوں میں برطانیہ کا تعاون خوش آئند ہے۔
دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا برطانیہ نے مسائل کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کی، ہرمشکل میں پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اگست کو چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب منتخب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری سرور وفاق کی نمائندگی کریں گے، چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
چوہدری سرور کا رواں ہفتے 27 اگست کو کہنا تھا کہ عارف علوی کو صدر منتخب کرانے میں بحیثیت سینیٹر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، 4 ستمبر کے بعد بطور گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.