چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،شہادتوں کا خدشہ

جدت ویب ڈیسک :پاک افغان بارڈر کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دس فراز زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے نتیجے میں شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیو یز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سیکورٹی فورسزکے اہلکا ر بھی شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کوہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے ،جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے اور کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکہ خودکش ہو سکتاہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.