چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت کا فیصلہ، ن لیگ اور اتحادیوں کی اجلاس

جدت ویب ڈیسک ::چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے رضا ربانی کی نامزدگی کی صورت میں ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لیے سرگرم ہیں اور اس کے لیے پیپلزپارٹی نے فاٹا کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں (ن) لیگ کے سینئر رہنما بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.