موبائل پر دوستی اورخواتین کو شادی کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک موبائل فون غیر ضروری اور منفی استعمال آپ کو کسی مصیبت میں مبتلاکر سکتا ہے ،خاص طور پر موبائل فون پر انجان نمبرز سے آنے والی کال سننے کے بعد اگر وہ ر انگ نمبرکال دوبارہ آئے تو نہ صرف اپنے اہل خانہ کو اس سے آگاہ کر یں بلکہ پولیس کو بھی اس طرح سے مشکوک نمبر کے بارے میںاطلاع دی جائے تاکہ بر وقت کارروائی کر کے انہیں کسی مشکل سے بچایا جاسکے،کیونکہ آج کل موبائل فون کی ذریعے خواتین سے دوستی کرنے کی علاوہ ان کو شادی کا جھانسہ دے کر ان کو اغوا ہ کرکے فروخت کرنے کی واقعات سامنے آرہے ہیں ،سکھر پولیس نے گزشتہ دنوں بھوسہ لائن کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار ماہ سے قید ایک لڑکی کو بازیاب کرا کر ایک ملزم کو گررفتار کر لیا۔ملزم نے موبائل فون پر دوستی کی تھی ،اس سلسلے میں ذرئع کے مطابق پنجاب کے علاقے ٹوبہ ئیک سنگھ کی رہائشی لڑکی سونیا نے موبائل فون پر سکھر کے رہائشی سے دوستی کی ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر پھسایا اور اغوا کر کے فروخت کرنے کے لئے قید کر لیا تھا سکھر پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کروا کے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.