Browse Category

اہم خبریں

سندھ حکومت کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ کہاں گیا؟فواد چوہدری

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے پورا ملک تکلیف برداشت کرتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، وہ خود کو بینظیر اورذوالفقار بھٹو کی سیاست سے الگ کررہے ہیں، سندھ کو 3 سالوں میں 1600 سے 1800 ارب روپے دیئے گئے، اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے، ان کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ کہاں گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے کلبھوشن یادیو کے کیس کو بگاڑا، شاہ محمود قریشی

////

ملتان:جدت ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتیہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

عمران خان نے عوام کے استعمال کی ہر چیز پر ٹیکس لگادیا، بلاول

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت نے عام

غیر ملکی عازمین حج اس سال بھی حج ادا نہیں کرسکیں گے

////

ریاض: جدت ویب ڈیسک:سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

کوروناوائرس: مزید56 افراد جاں بحق، فعال کیسز میں کمی

/////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 1239 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی۔ کورونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی۔ این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 36 ہزار368 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک

عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 22 ہاری بازیاب

////

کوٹری: جدت ویب ڈیسک:پولیس نے بااثر زمیندار کی نجی جیل میں 3 سال سے قید11بچے 4خواتین سمیت 22 ہاری بازیاب کرالیے۔ ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت میں گنگا رام کولہی کی جانب سے ایس ایس پی جامشورو ایس پی کمپلین سیل جامشورو ایس ایچ او چچر،سمیت بااثر زمیندار واحد بخش شاہانی اور شریف کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اس کے خاندان کے 11 بچے4 خواتین سمیت 22افراد کو اپنی نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او چچر شاہ نواز ملن کو

قومی ایئر لائن نے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد کمی کردی

////

لاہور: جدت ویب ڈیسک:پی آئی اے حکام نے اندورن ملک کرایوں میں 40فیصد تک کمی کردی۔ پی آئی اے حکام نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے، پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کرتے ہوئے خصوصی کرایہ متعارف کرواگیا ہے۔ اس حوالے سے لاہوراور کراچی،اسلام آباد اور کراچی،لاہور اور پشاور اور کراچی اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس

وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پانچویں اور آٹھویں کے طلبا کے امتحانات لیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے،

عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، بلاول بھٹو

////

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہنگائی کو 4.29 فیصد اور بنگلہ دیش 5.54 فیصد تک قابو کرسکتا ہے تو پاکستان میں یہ شرح 10.9 فیصد کیوں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ملک میں مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی،

1 2 3 8