پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
ویب ڈیسک :اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی