میرے دین اور عدالت پر حملہ ہو تو جذباتی ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسی
اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے تین سوال پوچھ لیے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دس رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی صدارتی ریفرنس نظرثانی کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینہ عیسی نے دلائل دیے کہ گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں، میرے خاوند ایف بی آر کے سامنے ہیں نہ میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ہوں، سپریم کورٹ سے اپنا حکم واپس لینے کی استدعا کرتی ہوں۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے دلائل دیے کہ ایف بی آر شہزاد