Browse Category

زراعت

ملکی تاریخ میں پہلی بار کم شوگر والے آم متعارف

//

کراچی ۔ویب ڈیسک ملکی تاریخ میں پہلی بار کم شوگر والے آم متعارف کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔  حیدرآباد کے ایم ایچ پنھور فارم کے مالک غلام سرور پنھور کا دعویٰ ہے کہ شوگر فری آم حکومتی تصدیق کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لئیے پیش کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار برسوں سے ان آموں کی پیدوار پر کام کر رہے تھے اور ان کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔غلا م سرور کے مطابق کراچی کے فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹیوٹ نے تصدیق بھی کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم شوگر والے آموں کی

کیا کبھی آپ نےمہنگے ترین جاپانی آم کھائے؟

//

ویب ڈیسک ::کیا کبھی آپ نےمہنگا ترین  جاپانی آم کھایا؟ عام طور پر ہم نے پیلے یا سبز رنگ کے آم تو دیکھے ہیں ، تاہم پھلوں کی ایک مہنگی قسم بھی ہے جس کا رنگ جامنی یا ارغوانی ہے اور اسے “میازاکی آم “کہا جاتا ہے۔آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں بچے اوربڑے بے حد شوق سےکھاتے ہیں ، یہ تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سےایک منفرد پھل ہے ۔جامنی رنگ کا آم جو ” میازکی” کے نام سے معروف ہے ، جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے جانے والے مشہور

روس نے (آج) جمعہ سے 4 پاکستانی کاروباری اداروں سے چاول کی درآمد کی اجازت دے دی

//

ویب ڈیسک ::روس نے ہدایات کی بنیاد پر (آج) جمعہ سے 4 پاکستانی کاروباری اداروں سے چاول کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ابتدائی طور پر ، چاول کی چار کمپنیوں کو روس کے این پی پی او نے پاکستان سے چاول کی درآمد کے لئے منظور کیا ہے ، دو کراچی سے ، ایک لاہور سے اور ایک چنیوٹ سے۔چاول کی دیگر کمپنیوں کی اجازت کا تعلق ڈی پی پی کے پلانٹ کے سنگرودھ ڈویژن کی مجازی توثیق سے ہے۔اس سے قبل ، وزارت تجارت نے جغرافیائی اشارے (GI) میں 10 پاکستانی مصنوعات کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی

اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کرلیں

//

اسلام آباد :ویب ڈیسک :: پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کرلیں، جو ربیع، خریف میں کاشت کی جاسکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اس حوالے سے ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقسام بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمى توانائی کمیشن نے 2015 میں پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون

الحمدللہ گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے،، فردوس عاشق

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے، صوبے میں باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں آئی، الحمدللہ گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے،بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی

ناروال،حافظ آباد،وزیرآباد میں چھاپے،سوا لاکھ بوری گندم برآمد

//

گوجرانوالہ:جدت ویب ڈیسک: چنیوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے گندم کی 11 ٹرالیاں قبضہ میں لے لیں۔ 6000 تھیلے ضلع جھنگ سمگل کئے جا رہے تھے۔ پکڑی گئی گندم سرکاری مرکز پر محفوظ کر دی گئی ہے۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ذخیرہ کی جانے والی 26000 ہزار (50کلوگرام) بوری گندم کو اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز نے خفیہ ادارے کی اطلاع

زنک کی طاقت سے بھرپور دھاتی گندم پر کام شروع

/

 میکسیکو،رپورٹ کے مطابق بہت جلد ایک نئی قسم کی گندم مارکیٹ میں آنے والی ہے جو طاقت سے بھرپور زنک کی خوبیوں کے ساتھ ہوگی اناج پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے کے ماہرین نے بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے نئی اقسام کی دھاتی گندم پر کام شروع کردیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر کے سائنس دان زنک کی طاقت سے بھرپور مکئی کی گندم کی پیداوار پر کام کررہے ہیں، جس کی مدد سے کروڑوں انسانوں کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔ زنک

گندم کی امپورٹ برائے ایکسپورٹ کی منظوری دیدی

/

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی تجویز پر گندم کی امپورٹ برائے ایکسپورٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ عبدالرزاق داد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجاب اور پختونخوا کے فلور مل مالکان پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے جا زیادتیوں اور ملز کی خریدی گندم کو زبردستی سرکاری گوداموں میں اتارنے کے خلاف پھٹ پڑے۔ملک میں گندم آٹا کی قیمتوں اور دستیابی کو مستحکم رکھنے اور گندم سے تیار مصنوعات کی ایکسپورٹ کے ذریعے تجارت میں اضافہ اور فلورملنگ سیکٹر کی ترقی کیلیے وزیراعظم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی

مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں عمران خان

///

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب نے جو اقدامات اٹھائے ہیں انہیں اجاگر کیا جائے۔ پنجاب میں اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، مشیران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی میڈیا ٹیم کو ٹاسک دیا کہ وہ