جوبلی جنرل انشورنس اور کار فرسٹ کےدرمیان آٹو انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا

کراچی جدت ویب ڈیسک : جوبلی جنرل انشورنس اور کار فرسٹ کے درمیان آٹو انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جے جی آئی کار فرسٹ کے بائیرز کو آٹو انشورنس کے تحت ایکسیڈنٹ، کار ڈیمج اور چوری کی صورت میں انشورنس سلوشن کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جوبلی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو طاہر احمد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک کے بہترین یوزڈ کار ڈیلر کار فرسٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ صارفین آٹو انشورنس کے تحت بے شمار فوائد حاصل کریں گے۔ اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے منٹوں میں آٹو انشورنس سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ وہیکل انشورنس میں جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کار کو حادثے کی صورت میں کار مالک اخراجات کی وجہ سے پریشان ہوجاتا ہے ۔ آٹو انشورنس میں اس کا سدباب کیا گیا ہے۔ کار فرسٹ کے کوفائونڈر اور سی ای او راجہ مراد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو ون اسٹاپ سلوشن فراہم کررہے ہیں۔ کار فرسٹ ایپ کے ذریعے فاسٹ وے، کار کی خریداری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں آن لائن کار آکشن کا پلیٹ فارم بھی مہیا کرررہے ہیں۔ ہم نے آٹو انشورنس کے ذریعے کار کے خریدار کی وہیکل اور سرمائے کو محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کار صارفین کو جدید دور کے مطابق سہولیات فراہم کرنا کار فرسٹ کی ترجیحات میں شامل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.