شعیب اختر کریم کے بائیک رائیڈرسفیر بن گئے، جانیے

جدت ویب ڈیسک :راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کریم کے بائیک رائیڈر سفیر بن گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ میں موٹر بائیک کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ کریم کے سفیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ضروری ہے۔کریم کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے کہا کہ بائیک سروس شہر بھر میں دستیاب ہوگی تاہم سیکورٹی کلئیرنس مشروط ہے۔ شیعب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل سے سابقہ کرکٹرز کو روزگار، ملک کو نیا ٹیلنٹ ملا، ٹیم بنانے کیلئے سرفراز اپنی بیٹنگ کی قربانی نہ دیں۔ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بالر شیعب اختر نے کہا کہ کرکٹ اور بائیک کا گہرا رشتہ ہے۔ گراونڈ جانے کیلئے بائیک استعمال کرتا تھا بائیک سروس سے عوام مستفید ہوں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.