دنیا بھر میں کینسر کے باعث یومیہ20 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں، تحقیق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک دنیا بھر میں کینسر کے باعث یومیہ20 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی ہےے۔ برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دنیا میں28 ملین افراد کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارے کے بعد صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹی وٹامنز کے زیادہ استعمال سے کینسر اوردل کے امراض کے خدشات میںاضافہ ہوسکتا ہے ۔ امریکا میں ہر سال450 خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر انسانی جسم میں سونا انجیکٹ کیا جائے تو اس سے کینسر کے خدشات کو کم کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک دن میں6یا اس سے زائد کپ کافی پینے سے کینسر کے امکانات کو20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.