کینیڈین  وزیر اعظم نے عید اور حج کی مبارک باد دیکر پھر دل جیت لئے 

ٹورنٹو / انقرہ جدت ویب ڈیسک کینیڈا کے ہردلعزیز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی اور حج کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر دل جیت لیے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی اور حج کے اختتام کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘سے کیا اور کہا کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی منارہے ہیں ، عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کی مقدس عبادت حج کے اختتام پر منایا جاتا ہے، عید الاضحی سے ہمیں قربانی اور دوسروں کی مدد کرنے کا درس ملتا ہے اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر صبح عبادت کرتے ہیں اور آپس میں ذائقہ دار پکوانوں اور تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں، اس دن اور ہر دن ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ ان سے پیار سے پیش آنا چاہئے، اس کے علاوہ اپنے رشتوں کے درمیان تمام اختلافات بھلاکر پھر سے ایک ہوجانا چاہئے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ صوفی اور اپنی فیملی کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دیتاہوں،’’عیدمبارک‘‘۔دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردگان نے بھی ٹوئٹرپرعید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا، انہوں نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے آپ لوگوں کی عید قرباں کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.