عوام مشکلات کا شکار ہے، ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصدہے ،بشریٰ انصاری

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیںپاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے انکو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔اپنے ایک انٹرویومیں بشری انصاری نے کہا کہ میں نے زیادہ تر کامیڈی رول اداکئے ہیں جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں،کیونکہ کامیڈی میں لوگوں کو ہنسانا اور ان کو ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر میں نے کامیڈی کے علاوہ بھی ایسے سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں جنہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لائے مگر مجھے رونے کی بجائے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.