Burma

روہنگیا باغیوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط سے انکار

میانمار جدت ویب ڈیسک روہنگیا باغیوں ے عالمی دہشت گرد تنظیموں سے کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جہادی تنظیم القاعدہ کے اْس بیان کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے جس میں القاعدہ نے مسلمانوں سے روہنگیا اقلیت کی مدد کا مطالبہ کیا تھا۔آراکان روہنگیا سالویشن آرمی آرسا نامی روہنیگیا باغیوں نے کہاکہ وہ صرف میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے ایک طویل عرصے سے ظلم کا شکار روہنگیا اقلیت کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیںتاہم دفاع کی ان کوششوں نے پہلے سے مذہبی اور نسلی بنیادوں پر تناؤ کے شکار اس ملک کو مزید بحران کی جانب دھکیل دیا ہے۔ آراکان نے تاہم متعدد بار عالمی سطح پر فعال کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے سے انکار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ ٹویٹ پیغام میں اس گروپ نے لکھاکہ آراکان اس بات کو واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ اس کے القاعدہ، عراق اور شام میں فعال جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ ، لشکر طیبہ اور دوسرے کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.