برطانوی وزیراعظم تھریسامے کااہم اعلان

لندن جدت ویب ڈیسک برطانوی وزیر اعظم نے اپنی سبکدوشی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔جاپان کا دورہ کرنے والی برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ2022 ئ میں ہونے والے عام انتخابات تک اس عہدے پر باقی رہیں گی۔اس سے قبل بر طانوی جریدے سنڈے مرر نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم تھریسا مے اگست2019 ئ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔دوسری جانب حکمراں جماعت کے ایک رکن نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مئے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کریں گی۔حکمران جماعت کے بعض سرکردہ سیاستدانوں نے بھی اپنے خط میں وزیراعظم تھریسا مے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.