ٹرمپ کی اندھی حمایت پر برطانوی اپوزیشن کا حکومت کوانتباہ

لندن جدت ویب ڈیسک جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے بعد برطانوی اپوزیشن نے حکومت پر امریکی صدر کی اندھی حمایت کا الزام عائد کردیا۔ارنا نیوز کے مطابق برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جرمی کوربین نے امریکااور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ امریکا کی جنگ پسند اور غیرمستقل مزاج حکومت کی اندھی وفاداری کے سلسلے میں کوئی سوال باقی نہیں رہ گیا اور برطانوی حکومت کو کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگ میں بھی شرکت نہ کرے۔ جرمی کوربین نے کہا کہ دھمکیوں اور حکومت کو تبدیل کرنے کے مقصد سے امریکی جنگوں نے شمالی کوریا کے بحران کو زیادہ سخت اور اس کا حل بہت مشکل بنا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.