پاکستان میں باکسنگ لیگ کا مقصد باکسنگ کا فروغ اور نیا ٹیلنٹ متعارف کرانا ہے, باکسر عامر خان

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ::پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا نادر موقع میسر آئے گا۔تفصیلات مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے ٹیلنٹ سے مرعوب ہیں اور کئی مواقعوں پر اس کا اظہار بھی کرچکے تھے حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے باکسنگ ٹیلنٹ کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے پاکستان میں باکسنگ لیگ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز ملک ہے یہی وجہ ہے کہ وسائل کی کمی اور سہولیات کے باوجود پاکستان کے کئی باکسر نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روش کیا، ماضی میں لیاری کے رہائشی شاہ حسین اور حال میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اس کی زندہ مثالیں ہیں۔فیملی تنازعات میں گِھرے بین الااقوامی باکسرعامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوشاں ہیں اس دوران انہوں نے کئی کیمپس بھی لگائے اور اکیڈمی کا سنگ بنیاد بھی رکھا جب کہ کراچی میں لیاری کے دورہ کے دوران نوجوان ٹیلنٹ سے کافی متاثر بھی ہوئے تھےذرائع کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ کے نام سے یہ لیگ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں 7 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.