سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تواضع کے لئے پرتکلف ناشتہ،بچہ مارنے کے بعد کیسے کھایا ؟جانیے

جدت ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی تواضع کے لیے پرتکلف ناشتہ ان کی قیام گاہ پہنچادیا گیا ہے، ناشتے میں سو سری پائے ، پچاس مغز، سپیشل نان چنے اور حلوہ پوری شامل ہیں۔گذشتہ روز گوجرانوالہ پہنچے پر نوازشریف اور انکے ساتھیوں کیلئے پُرتکلف کھانوں کا انتظام کیا گیا ، میاں صاحب اورمہمانوں کیلئے 36 قسم کے کھانے بنائے گئے ،میٹھے میں مختلف قسم کے کیک اورفرنی سے تواضع کی گئی جس میں تکے کباب، جنگلی چڑے، بٹیرے، مٹن کراہی، قورمہ، بریانی شامل تھیں۔ناشتے میں سری پائے ،مغز اور نان ناشتے میں شامل ہیں۔ ناشتے میں گرین ٹی اور اسپیشل کھیر سمیت دیگر کھانے بھی تیار کئے گئے ہیںنوازشریف یہاں سے ناشتے کرنے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.