عامر خان اور فریال کی کہانی میں مزید خواتین کی انٹری

ابوظہبی جدت ویب ڈیسک عامرخان کی ابوظبی میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ علیحدگی کے بعد فریال مخدوم نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر خان دبئی میں ایک لڑکی کیساتھ رہائش پذیر ہیں جس کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات ہیں۔اب ایک برطانوی اخبار کی جانب سے عامرخان کی ابوظبی میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ خاتون عامر خان کی بیوٹی ایڈوائزر گلبہار بیکا نذر ہیں۔ برطانوی اخبار نے عامر اور گلبہار بیکا نذر کی ڈانس کلب کی وڈیوز جاری کردی ہیں۔ ویڈیو میں عامر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ نئی دوست کے ساتھ بہت مزے میں ہیں۔ دیو مالائی جوڑے کی کہانی میں نئی انٹری فرینچ ماڈل نے مار دی، جس کا کہنا ہے کہ فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت اور جھوٹ پیار سے خبردار کردیا تھا۔ فرینچ ماڈل کے بیان کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان دڑاڑوں مزید طویل ہوگئی ہیں۔ فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کی جانب سے باکسر عامر خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان ایک بے آبرو شخص ہے، جو اپنی بیوی کی پیٹھ پیچھے رنگ رلیاں مناتا تھا، خاص کر ایسے وقت میں جب وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔برطانوی خبر رساں اداروں کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماڈل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 میں اس کا عامر خان سے تعلق رہا ہے، اس وقت عامر اور فریال کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچے کا باپ بننے والا تھا۔فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کا مزید کہنا تھا کہ عامر سے ملاقات کے بعد جب مجھے اس کی عادت کا پتا چلا تو انداز ہوگیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میں نے اس موقع پر فریال کو سمھجھایا تھا کہ وہ عامر خان کو چھوڑ دے اور اب خوش ہوں کہ فریال نے میری بات مان لی۔ایگینٹائن کے مطابق اس وقت فریال نے مجھے گھر تباہ کرنے والی کہہ کر میری بات نہیں سنی تھی، ، میں نے فریال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بے وفا عامر سے الگ ہوجائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عامر خان اس سے قبل بھی مختلف ماڈلز اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھ چکے ہیں، جب کہ کئی لڑکیوں کو عامر کی جانب سے تعلقات رکھنے کیلئے قیمت ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فریال اور عامر کی شادی سے چھ ماہ قبل تانیہ ریئڈ کی جانب سے بھی فریال کو 2012 میں عامر کی حرکات اور کردار کے مطابق آگاہ کیا گیا تھا، تاہم وہ عامر پر اندھا اعتماد کرتی تھی اور اس کو لگتا تھا کہ وہ ایک ایماندار اور مخلص شخص ہے۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.