کرن جوہر کے بچوں کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر

جدت ویب ڈیسک : ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں روہی جوہر اور یش جوہر کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر وائرل کردی جس کے بعد ساتھئی اداکاروں، اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں اور نیک کواہشات کا تانتا بندھ گیا۔
تاہم اب تک انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر کسی سے شیئر نہیں کی تھیں تاہم پانچ مہینے بعد اپنے مداحوں کے پر زور اصرار پر اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔خیال رہے کرن جوہر کے جڑوان بچوں کی پیدائش7 فروری 2017 کو ہوئی تھی جن کا نام انہوں نے اپنے والدین کے نام پر روہی اور یش رکھا کرن جوہر کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش غیر فطری عمل اور جدید سائنسی بنیادوں پر ہوئی جسے سروگیسی عمل کہا جاتا ہے جس میں نطفے کو کسی اور خاتوں کے کوکھ میں با آور کرایا جاتا ہے کرن جوہر جڑواں بچوں کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں اور مختلف مقامات اور نجی محافل میں اس کا برملا اظہار بھی کرچکے ہیں جب کہ بچوں کی دیکھ بحال اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی پنے عزائم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.