بالی ووڈمیں منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارتی اینٹی ڈرگ فورس نے 10 اداکاروں اور ڈائریکٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں، جن لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں ان میں 3 صف اول کے اداکار اور ڈائریکٹر شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں حیدر آباد سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا گروہ پکڑا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوران تفتیش جب ان کے موبائلز ڈیٹا کی جانچ کی تو اس میں تیلگو زبان کی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے نام سامنے آئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ اداکار نہ صرف خود نشہ استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی فروخت سے حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔بھارت کی اینٹی ڈرگ فورس کی جانب سے ٹالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 10 اداکاروں اور ڈائریکٹرز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ ان میں 2 اداکار اور ایک ایسا ڈائریکٹربھی شامل ہے جو انڈسٹری کے بڑے نام سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.