دپیکااکیڈمی کلاس آف 2017 کا رکن بننے پر مسرور

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون جنہوں نے ون ڈیزل کے ساتھ فلم ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کیا۔ دی اکیڈمی آف موشن پکچر آف آرٹس اینڈ سائنسزکی رکن بننے پر خوش اور پرجوش ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کلاس آف 2017 میں شمولیت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہیں۔بولی وڈ کی مستانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کو اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اکیڈمی ممبر بننا اعزاز ہے۔ایٹ دی اکیڈمی ہیش ٹیگ کلاس 2017 میں 2 سال سخت تنقید اور یکے بعد دیگرے تقریبات میں سفید فام اداکاروں کی نامزدگی کے بعد اے ایم پی اے ایس نے گزشتہ ماہ57ممالک سیریکارڈ 774 رکن کو آرگنائزیشن جوائن کرنے کی دعوت دی تھے۔دیپکا پاڈوکون کے علاوہ پریانکا چوپڑا بھی اکیڈمی کلاس آف 2017 کی رکن بن گئی ہیںجبکہ دیگر بھارتی اداکار جنہیں اکیڈمی جوائن کرنے اور آسکر میں ووٹ کی دعوت دی گئی ان میں میگا اسٹار امیتابھ بچن،عامر خان،ایشوریا رائے بچن، سلمان خان،عرفان خان و دیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.