ارجن کپورنے پرینیتی چوپڑاکو ۔۔۔۔۔ کیا کہہ دیا؟

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ اداکار اپنی فلموں کو ملنے والے ردعمل سے زیادہ پریشان اس بات پر ہوتے ہیں کہ میڈیا ان کا نام ہر اس اداکار کے ساتھ جوڑ دیتا ہے جس کے ساتھ وہ کام کررہے ہوں یا کسی ایونٹ میں نظر آئے، لیکن اگر بات اداکار ارجن کپور کی کی جائے تو انہیں ان سب باتوں کی عادت ہوگئی ہے۔ارجن کپور کے بارے میں ہندوستانی میڈیا ایسی کئی خبریں سامنے لایا ہے جن میں کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ ارجن کے افیئر ہونے کی خبر موجود ہو۔اس حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران ارجن کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ اگلے سال ان کا نام صرف اور صرف پرینیتی کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا اگلے سال دو فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے، جن میں ایک سندیپ اور پنکی فرار جبکہ دوسری نمستے کینیڈا ہے۔ارجن کپور کا پرینیتی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم دونوں دو فلموں میں کام کرنے والے ہیں، اس لیے اگلے سال میرا نام پرینیتی کے ساتھ جوڑا جائے گا اور ہمارے افیئر کی خبریں سامنے آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.