لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی لاشیں واپس پہنچ گئیں

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 پاکستانیوں کی لاشیں خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لیبیا سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا گیا جہاں دفتر خارجہ نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر شاہ جمال اور میتوں کے ورثاء نے جسد خاکی وصول کیے اور اپنے اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے جہاں مرحومین کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ دو فروری کو لیبیا کے ساحل سے دور بحر متوسطہ کے علاقے میں روشن مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے والے خواہش مند افراد کی کشتی الٹ جانے کی وجہ سے 11 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.