بلیو وہیل گیم نے پاکستان میں 2  شکار کرلئے‘ سنسنی خیز انکشافات

کھیوڑہ  جدت ویب ڈیسک  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں۔ دونوں طالبات نے تیز دھار آلے سے اپنے بازؤں پر زخم کئے تھے۔ ان میں سے ایک طالبہ بلیو وہیل گیم کے اٹھارویں اور دوسری بائیسویں راؤنڈ تک پہنچ چکی تھی۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والی طالبات کی شناخت وردہ اور مناہل کے نام سے ہوئی ہے۔ وردہ سیکنڈ ایئر جبکہ مناہل فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے دونوں طالبات کے والدین کو کالج طلب کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کو کالج سے نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی وجہ سے دیگر طالبات بھی اس خونی کھیل کا شکار نہ ہوجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.