تیز ترین رفتار رکھنے والی بلڈ ہاؤنڈ سپر سونک کاپہلا عملی مظاہرہ

لند ن جدت ویب ڈیسک : :حیرت انگیز جٹ طیارہ زمین پر کار کی صورت دوڑے گا ، تیز ترین رفتار رکھنے والی بلڈ ہاؤنڈ سپر سونک نے 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ سے سفر طے کرنے کا پہلا عملی مظاہرہ کیا……تفصیلات کے مطابق سبک رفتار کار نے اپنا پہلا عملی مظاہرہ نیو قویم کے ساحل پر 3 ہزار سے زائد اہم شخصیات نے شرکت کی جنہوں نے کسی جٹ طیارے کی مانند سفر طے کرنے والی کار کا سرِ راہ مظاہرہ دیکھا جو اپنی نوعیت کا منفرد اور نایاب مناظر تھے ، اس موقع پر شائقین پُرتجسس اور پُرجوش نظر آ رہے تھے ……یہ کار 135000 ہارس پاور کے جٹ انجن سے لیس ہے جسے پچاسی سالہ رون ایئرس نے ڈایزائن کیا جو خود ایک راکٹ ٹیکنالوجی کے سائنس دان ہیں اور اس شاہکار تخلیق کو آج کمانڈر اینڈی گرین نے عوام کے سامنے نو سکینڈ کے لیے چلایا جس کے دوران سبک رفتار کار نے 1……7 میل کا سفر طے کیا……راکٹ کی طرح سفر طے کرنی والی اس کار کے انجن کا درجہ حرارت کسی آتش فشاں کی طرح ہوجاتا ہے اور آج نمائشی سفر کے دوران دیکھنے کو ایسا محسوس ہوا جیسا کسی راکٹ سے نکل رہی ہو اور کان پڑی آواز سنائی نہ دے رہی ہو اور یہ ایک میل کا سفر 3……6 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ……اس کار کو بنانے کا مقصد راکٹ ٹیکنالوجی کو زمین پر استعمال کرنا اور اس کا زمینی مطالعہ کرنا ہے تاکہ راکٹ سازی سے منسلک انجینیئرز اور سائنس دانوں کو تجربے ، مشاہدے اور مطالعے کے لیے آسانی ہو تاہم اس کے دیگر مقاصد کے استعمال کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے ……

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.