لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری

جدت ویب ڈیسک ۔لاہور میں مرکزی شاہراہ پر دھرنے کے باعث دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری ہےصوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر نابینا افراد جم کربیٹھ گئے۔جیل روڈ، کینال روڈ، ایمپرس روڈ، ایجرٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔مظاہرین کہتے ہیں ان کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے کوئی حکومتی عہدے دار مذاکرات کے لئے نہیں پہنچا۔تیسرے دن بھی مظاہرین ٹس سے مس نہیں ہوئے، کہتے ہیں اپنے مطالبات منوائے بغیرنہیں اُٹھیں گے۔
سیون کلب پردھرنے کی وجہ سے مال روڈ کی ذیلی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.