Talban ISIS

جھل مگسی، درگاہ پردھماکے میں20افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

کوئٹہ جدت ویب ڈیسک ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ابتدائی اطلاع کے مطابق 20افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں میر فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ہوا جس سے اب تک ملنے والی اطلاع کے مطابق 20افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے ،خودکش بمبار درگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے گیٹ پر ہی خودکش جیکٹ پھاڑ دی جس سے 20افراد جاں بحق 40زخمی ہوگئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گنداوا میں لیڈی ڈاکٹر رخصانہ نے بتایا ہے کہ متعدد افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے کئی زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے ،حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر امداد ٹیمیں پہنچ رہی ہیں رات کی اندھیرے کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ان پر ہم نے قابو پالیا ۔صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ خودکش حملے میں سجادہ نشین محفوظ رہے ہیں ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،جھل مگسی سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی ہیں فتح پور میں یہ سالانہ عرس تھا جہاں پر یہ دھماکہ ہوا ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں فتح پورمیں خودکش حملہ ہوا ہے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو گنداوا اور قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.